• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ خزانہ نے سبسڈی دینے کی مخالفت کی تھی، ہاشم جواں بخت

چینی اسکینڈل پر صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کا موقف بھی سامنے آگیا ہے، کہتے ہیں کابینہ اجلاس میں محکمہ خزانہ نے سبسڈی دینے کی مخالفت کی تھی، سبسڈی کو معیشت میں بگاڑ سمجھا جاتا ہے، واضح طور پر کہا تھا کہ اس کی حوصلہ افزائی نہیں کی جانی چاہیے۔

ہاشم جواں بخت نے اپنے تحریری موقف میں کہا ہے کہ مفادات کے ممکنہ ٹکراؤ کے پیش نظر شوگر سیکٹر سے متعلق کسی بھی فیصلے سے فاصلہ برقرار رکھا ہے، یہ حقیقت میر ےساتھ کام کرنے والوں کو معلوم ہے۔

29 دسمبر 2018 کے کابینہ اجلاس میں محکمہ خوراک کا واضح موقف تھا کہ سبسڈی کی حوصلہ افزائی نہیں کی جانی چاہیے۔ اس معاملے پر کابینہ اجلاس سے قبل دو اعلیٰ سطح کے اجلاس ہوئے تھے، وہ ان میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔

تازہ ترین