• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی ممالک میں کورونا کے باعث ایسٹر کی تقریبات منسوخ

 راچڈیل ( نمائندہ جنگ )ایسٹر کی وسیع پیمانے پر تقریبات یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہیں پوپ فرانسس نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے بند دروازوں کے پیچھے تقریبات منعقد کی جائیں اگر ماضی کی طرح یہ تقریبات منعقد ہوئیں تو ایک شخص کا دوسرے شخص سے مقرر کردہ فاصلے پر کھڑا ہونا ناممکن ہے جس سے کورونا وائرس کے وسیع پیمانے پر پھیلائو کا خطرہ موجود ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مسلم ممالک میں بھی کورونا وائرس کے باعث مذہبی اجتماعات پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں اور نماز جمہ کے اجتماعات اور اجتماعی نماز پر بھی پابندی ہے جو لاک ڈائون کا ایک لازمی حصہ تصور کیا جا رہا ہے۔ 
تازہ ترین