• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم میں کورونا وائرس کے باعث 185 افراد جاں بحق ہوگئے

برسلز (حافظ انیب راشد) بلجیم میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے سبب 185 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 420 نئے مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ اسی دوران 1123 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق بھی ہوگئی۔ یہ تازہ ترین اعداد و شمار فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے قائم کردہ کرائسسز سینٹر کی پریس کانفرنس میں بتائے گئے۔ فیڈرل ہیلتھ منسٹری کے مطابق 185 نئے افراد کے ساتھ بلجیم میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1632ہوگئی ہے جبکہ وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 20814 ہے۔ اس وقت ملک کے مختلف ہسپتالوں میں داخل 5840 افراد میں سے 1257 انتہائی نگہداشت کی وارڈز میں ہیں جن میں سے مزید 984 لوگوں کو اس وقت وینٹیلیٹرز کے ذریعے سانس فراہم کیا جا رہا ہے۔ کرائسسز سینٹر ماہرین کے مطابق گذشتہ 24گھنٹے کے دوران 235 افراد صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔ فیڈرل ہیلتھ منسٹری نے شہریوں کی لاک ڈائون کا احترام جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بیماری کو پھیلنے سے روکا ہوا ہے۔ ہمیں اسی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ابتک کی محنت کو ضائع نہیں ہونے دینا۔
تازہ ترین