• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جئے بھٹو کا نعرہ آج بھی سندھ سے کشمیر تک گونج رہا ہے، مہر بان ملک

لوٹن (شہزاد علی) پاکستان پیپلز پارٹی ساوتھ زون یوکے، کے جنرل سیکرٹری مہربان خان ملک نےبیان میں کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی کروڑ ہا پاکستانی کشمیری عوام کے دلوں میں بستے ہیں، جئے بھٹو کا سلوگن اور نعرہ مستانہ سندھ سے لے کر کشمیر تک آج بھی گونج رہا ہے، سامراجی طاقتوں اور ان کے گماشتوں نے یہ سمجھ لیا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دے کر وہ لوگوں کے دل سے اپنے محبوب رہنما کی محبت ختم کر دیں گے مگر یہ ان کی سخت بھول تھی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے منتخب وزیراعظم اور پی پی پی کے بانی چیئرمین اس خون ناحق کے بعد زندہ جاوید اور امر ہوگئے اور اتنی دہائیاں گزرنے کے باوجود بھٹو کے لیے محبت کم ہونے کے بجائے ہر آنے والے دن میں اس میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔ اور آج پھر پاکستان اور آزادکشمیر میں عوام پی پی پی کی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ نظریہ بھٹو ہی اصل میں پاکستان اور آزاکشمیر میں تبدیلی کا ضامن ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین