• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلط پالیسیوں سے ملکی کرکٹ تباہی کے دہانے پر ہے،نعمان بٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے رکن نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ ملک کے مقبول ترین کھیل کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔ غلط پالیسیوں سے ملکی کرکٹ تباہی کے دہانے پر ہے۔ کرکٹرز کے معاشی قتل عام پر چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو عہدے سے ہٹایا جائے۔19 اگست سے نیا آئین نافذ ہونے کے بعد ملک بھر میں نچلی سطح پر کھیل کی سرگرمیاں معطل ہیں۔ بورڈ آفیشلز بھاری تنخواہیں وصول کر رہے ہیں جبکہ کرکٹرز کو کھیل کے مواقع بھی نہیں مل رہے۔
تازہ ترین