لاہور (جنگ نیوز) ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کورونا وائرس کے سبب لاک ڈائون میں مشکلات کے شکار خاندانوں تک راشن پہنچانے کا اپنا ہدف پورا کر لیا۔ وہ 30مارچ سے ایک سماجی تنظیم کے تعاون سے ایک ہزار مستحق خاندانوں تک راشن پہنچانے کے لیے میدان میں آئے تھے۔ انہوں نے اپنے پرستاروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ضرورتمندوں کی مدد کی اپیل بھی کی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ اعصام الحق نے لکھا کہ ٹینس کیریئر میں سیکھا ہے کہ ہم مل کر ہی مضبوط ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ پیغام عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ اور بھارت کے روہن بوپننا سمیت کئی مشہور شخصیات کو ٹیگ کیا ہے۔