• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: اسمارٹ منی ایپ فار کڈز گوہینری نے بچوں کی پاکٹ منی میں اضافہ کردیا

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

لندن میں اسمارٹ منی ایپ فار کڈز گوہینری نے بچوں کی پاکٹ منی اضافے کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بچوں کی پاکٹ منی میں رواں برس مہنگائی کے حساب سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق بچوں کو اوسطً 10 پاؤنڈ 73 پنس فی ہفتہ پاکٹ منی مل رہی ہے، یہ رقم 2024 کی نسبت 8 فیصد زائد ہے۔ 

لڑکیاں، لڑکوں کی نسبت زائد پاکٹ منی وصول کررہی ہیں۔ لڑکوں کو اگر اوسطً 10.63 پاؤنڈ ملتے ہیں تو لڑکیوں کو 10.81 پاؤنڈ دیے جاتے ہیں۔ 

رواں برس ملک کے ہر حصہ میں پاکٹ منی میں اضافہ نہیں دیکھا گیا، لندن میں بچے اب 12.80 پاؤنڈ لے رہے ہیں 2024 میں یہ رقم 10.31 پاؤنڈ تھی۔ مڈلینڈز میں بھی بچوں کی پاکٹ منی میں اضافہ دیکھا گیا۔

بچوں کو ان کے طرزعمل پر بھی اضافی رقم سے نوازا جاتا ہے، بچوں کو پودوں کی دیکھ بھال، اچھے برتاؤ، موسیقی کی مشق کرنے، جانور ان کی دیکھ بھال اور اسکول کے لیے بروقت تیار ہونے پر اضافی رقم مل جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بچے اپنی رقم فوڈ اسٹور اور سُپر مارکیٹ کا انتخاب ترجیحی بنیادوں پر کرتے ہیں، جبکہ وہ جن مقاصد کے لیے رقم پس انداز کرتے ہیں ان میں تعطیلات، الیکٹرانکس کی اشیا کی خریداری اور برتھ ڈے پارٹیز شامل ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید