• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈمیں سیریز ناہونے سے پاکستان کو بڑا نقصان ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وقار یونس کا کہنا ہے کہ جولائی میں انگلینڈ میں سیریز نہیں ہوئی تو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بڑا نقصان ہوگا۔ میں نے اور مصباح الحق نے تیاری کے لئے مربوط پلاننگ کی ہوئی تھی۔ انگلینڈ میں ہم نے ہمیشہ اچھا کھیلا ہے اور اس بار بھی اچھا پرفارم کرنا چاہتے ہیں۔ انگلینڈ سے بننے والی ٹیم لمبے عرصے چلتی ہے۔ اس وقت دنیا ایک بڑے بحران سے دوچار ہے ہمیں اپنی غلطیوں اور خطائوں پر اللہ سے معافی مانگنی چاہیے۔ ہوسکتا ہے کہ آئندہ دو تین ماہ میں جب حالات معمول پر آئیں تو اس وقت ہم انٹر نیشنل میچ کلوز ڈور میں کرانے کا سوچ سکتے ہیں۔ ابھی تک آسٹریلیا میں کورونا کے اثرات کم ہیں ٹی20 ورلڈ کپ کے بارے میں کوئی فیصلہ سننے میں نہیں آرہا ہے۔ ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ پاکستان بڑا ٹورنامنٹ جیتے اور میں اس کا حصہ رہوں۔
تازہ ترین