• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اک مرتبہ پھر کعبہ ہے اللہ کے حوالے
پھر مسجد نبویؐ ہے فرشتوں نے سنبھالے
امریکہ و برطانیہ اسپین کدھر ہیں
کل پھر نہیں کہنا کے ہم ہی روح سفر ہیں
کورونا بڑی جنگوں سے ہرگز نہیں کچھ کم
بارود نہ توپ اور نہ جہازوں سے گرے بم
اسناد سفارت ہے کہ رنگین کفن ہے
اب ملکوں کے مابین یہ انمول چلن ہے
دنیاوں کے دریائوں میں ہے موت کا سیلاب
طوفان کے آغوش میں ہے مرگ فتحیاب
سب مل کے چلو آج کے انسان کو بچانے
بیماری دوراں کی دوا ایسی بنانے
اب دشت میں بزم رم آہو نہ بچے گا
دنیا تو بچے گی قد و گیسو نہ بچے گا
نقاش یو این (UN) کوئی عزا خانہ سجا لے
مسجد کوئی درگاہ قرنطینہ بنا لے
تازہ ترین