کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے آٹا چینی بحران کے ذمہ داروں کے حوالے سے وفاقی حکومت کی کارروائی کو محض ʼ’’آئی واش‘‘ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ جن سرکاری کمیٹیوں نے پالیسی بنائی تھی وہ بھی آٹا چینی کے بحران میں شامل ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کابینہ میں ردو بدل مسائل کا علاج نہیں ۔بحران کے ذمہ داروں منافع خوروں اور سہولت کاروں کیخلاف کاروائی ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ سبسڈی اور منافع میں جو پیسہ کمایا گیا واپس لے کر کورونا فنڈ میں جمع کیا جائے۔