• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزراء کی پریس کانفرنس، راشن کی تقسیم میں تاخیر کا اعتراف کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزراء نے کہا ہے کہ راشن تقسیم میں تاخیرکی وجہ ڈیٹا کاموجود نہ ہونا ہے، راشن کی تقسیم اس طرح نہیں کر سکے جس طرح کرنا تھا، پانچ لاکھ لوگوں تک راشن پہنچائیں گے، گندم بحران کا ذمہ دار اگر سندھ ہے تو کیا پنجاب اور کےپی میں ہری رام نے جاکر بحران پیداکیا، وفاق نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کےتحت مدد کی بات کی اس میں سندھ حکومت بھی اپناحصہ ڈالے گی، ایسی صنعتیں جن کی اندررہائشی کالونی موجود ہے ان کوایس اوپی بننے کے بعد کھولاجائیگا، سندھ حکومت نے ابتک ایک ارب 8؍کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردئیے ہیں، ابتک 36 مختلف این جی اوز کے توسط سے 2 لاکھ 15 ہزار، پاکستان نیوی کی جانب سے 30 ہزار جبکہ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے 32 ہزار خاندانوں کو راشن کی فراہمی کردی گئی ہے۔
تازہ ترین