اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چینی بحران کی اصل رپورٹ عوام کے سامنے لانا ضروری ہے،چینی بحران رپورٹ لیک ہوئی، حکومت نے جاری نہیں کی ، رپورٹ عثمان بزدار کے کردار پر خاموش ہے،برآمد کی اجازت سے قیمتیں بڑھیں، ایکسپورٹ کی اجازت ملتے ہی چینی کی قیمت بڑھی، پنجاب حکومت نے سبسڈی کی مد میں 3 ارب ادا کئے، فیاضی کے باوجود رپورٹ عثمان بزدار کے کردار پر خاموش ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جس سے قیمت میں اضافہ ہوا، رپورٹ میں ثانوی ایشوز پر بات کی گئی ہے۔