• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی اے کی کوئٹہ میں ڈاکٹروں پر تشدد کی مذمت، کٹس فراہمی کا مطالبہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کوئٹہ میں حکومت کی ایما پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس پر بدترین تشدد کی پر زور مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ پرامن دھرنا دینے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس پر پولیس دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں ،حکومت بلوچستان کورونا کو قابو کرنے میں مکمل ناکام ہے اور اپنی ناکامی چپانے کیلئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس پر لاٹھی چارج اور تشدد پر اتر آئی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر سلیم خان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وزیر اعظم اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے اور ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو فی الفور رہا کرنے، تشدد اور لاٹھی چارج کرنے والے پولیس گلوبٹوں کو بر طرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور دیگر ہیلتھ ملازمین کو ایمرجنسی بنیادوں پر کورونا سے بچاو کیلئے خفاظتی کٹس اور آلات مہیا کئےجائیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے آج قوم کے مسیحائوں کو بے دردی سے مارا گیا لاٹھی چارج کیا گیا اور اب جیلوں میں ڈال دیا گیا ۔
تازہ ترین