• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے چینی کے بحران کے حوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ لیک ہوئی تو اچھا ہوا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جو فیصلے وزیرِ اعظم عمران خان نے کیے ان کے بارے میں مجھے بھی معلوم نہیں تھا۔

ریلوے کے وزیر نے کہا کہ اتنی مخلوق کو راشن بانٹنا آسان کام نہیں، احساس پروگرام میں پہلے سے رجسٹر لوگ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس دنیا کی سیاست بدل سکتا ہے، کورونا نے جتنی سیاسی ہلچل پیدا کی نائن الیون نے بھی پیدا نہیں کی تھی۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریلوے میں 2100 اسپتال کا بیڈ دے سکتے ہیں، اس امتحان میں جتنا چین ہمارے کام آیا ہے اتنا کوئی کام نہیں آیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم قرنطینہ گیٹ بنا رہے ہیں جس پر 30 سے 35 ہزار کا خرچہ آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: وزیرِ اعظم سے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری پر بات کی ہے

وزیرِ ریلوے کا مزید کہنا ہے کہ کپتان نے اپنی فیلڈنگ بدلی ہے، کپتان اپنی فیلڈنگ بدلتا رہتا ہے۔

شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ رمضان کے بعد چینی چوروں کا حساب ہو گا، ہماری لیڈر شپ پر کوئی کرپشن کی بات نہیں کر سکتا۔

تازہ ترین