• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندیم افضل چن نے چینی پر تحقیقاتی رپورٹ کو لیک قرار دیدیا


ندیم افضل چن نے چینی پر تحقیقاتی رپورٹ کو لیک قرار دیدیا


وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے چینی پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ کو ’’لیک‘‘ قرار دیدیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے  کہا کہ ابھی رپورٹ لیک ہوئی ہے اصل تو 25 اپریل کے بعد آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب نے وزیراعظم کے منع کرنے کے باوجود سبسڈی دی۔

وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ اس سبسڈی دینے کے عمل میں وفاقی حکومت کا عمل دخل نہیں ہے، یہ پنجاب حکومت کا اپنا فیصلہ تھا۔

تازہ ترین