• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کا برطانوی وزیراعظم کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام

مسلم لیگ ن کےصدر میاں شہبازشریف کی جانب سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا گیا ہے ۔

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نےاپنے ایک بیان میں بورس جانسن کی کورونا وائرس کے سبب طبعیت کی ناسازی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بورس جانسن کا آئی سی یو میں منتقل ہونا تشویشناک خبر ہے۔

شہبازشریف نے کہا ہے کہ بورس جانسن کے لیے جلد صحت یابی اور نیک تمناؤں کا پیغام دیتے ہیں اور  امید کرتے ہیں کہ بورس جانسن جلد صحتیاب ہو کر اپنی قومی ذمہ داریوں کو پھر سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو  آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے جس کی تصدیق سرکاری حکام نے کی تھی۔

 کورونا وائرس سے متاثر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا


حکام کے مطابق بورس جانسن کو کورونا وائرس کی علامات بگڑنے پر میڈیکل ٹیم کی ہدایت پر آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کاعلاج جاری ہے۔

تازہ ترین