آپ آف لائن ہیں
جمعرات12؍شوال المکرم 1441ھ4؍جون2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

قرنطینہ میں عاصم اظہر نے اپنا ہی گانا بدل دیا

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے قرنطینہ کے دوران اپنے ہی گانے میں رد و بدل کر کے مداحوں سے سوال کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عاصم اظہر نے از خود تنہائی اختیار کئے اپنا ہی گانا’جو تُو نہ ملا‘ گایا اور لیرکس میں تبدیلی کرتے ہوئے سُر سے یہ اضافہ کیا کہ ’جُو تُو نہ ملا، قرنطینہ سے مر ہی جائیں گے۔‘


ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عاصم اظہر نے مداحوں سے سوال کیا کہ قرنطینہ میں آپ سب سے زیادہ کسے مِس کررہے ہیں۔

اپنے پسندیدہ گلوکار کو جواب دینے والوں کا تو تانتا بندھ گیا لیکن عاصم کی قریبی دوست ہانیہ عامر کے کمنٹ نے مداحوں کے ذہنوں میں کئی سوال چھوڑ دیئے۔

ہانیہ نے عاصم کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے عاصم کے سوال کا جواب دیا کہ وہ اپنی ’محبت‘ کو یاد کررہی ہیں۔

صارفین کی بڑی تعداد کا ماننا ہے کہ ہانیہ قرنطینہ میں عاصم اظہر کو مِس کررہی ہیں جو ان کے قریبی اور اچھے دوست ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید