
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت کو دی گئی دھمکی اثر دکھا گئی، بھارت نے ہائڈروکسی کلوروکوئن دوا کی کھیپ امریکا بھیجنے کی اجازت دے دی۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوا کی برآمد روکنے پر بھارت کو جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔
بھارتی وزارت سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے کلوروکوئن اور پیراسٹامول سمیت 14 دواؤں کی برآمد پر سے پابندی ہٹاتے ہوئے ان کی ’مناسب مقدار‘ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ دوائیں ہمسایہ ممالک کے علاوہ عالمی وبا سے بری طرح متاثر ملکوں کو بھجوائی جائیں گی۔
کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ دوستی میں جوابی کارروائی کیسی؟
یہ بھی پڑھیئے: ٹرمپ کی بھارت کو دھمکی
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت کو تمام ممالک کی ضرورت کے وقت مدد کرنی چاہیے لیکن پہلی ترجیح بھارتیوں کو دی جانی چاہیئے۔
واضح رہے کہ بھارت ملیریا کی دوا ہائڈروکسی کلوروکوئن خاصی بڑی مقدار میں بناتا ہے، جس کے بارے میں امریکی صدر دعویٰ کر چکے ہیں کہ یہ کورونا وائرس کے علاج میں معاون ہے۔