• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رپورٹس پبلک کرنے کا وعدہ پورا کردیا، وزیراعظم

رپورٹس پبلک کرنے کا وعدہ پورا کردیا، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی ہدایت پر انکوائری کمیٹی کی رپورٹس جاری کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں چینی اور آٹا بحران کی انکوائری رپورٹ پر بحث ہوئی، بعض وزراء نے کہا کہ جب انکوائری کمیٹی کو کمیشن میں تبدیل کیا تو رپورٹ کا انتظار کیا جاتا۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ عوام سے رپورٹس پبلک کرنے کا وعدہ پورا کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے مزید کہا کہ 25 اپریل کو کمیشن کی فارنزک رپورٹ سامنے آنے پر سخت ایکشن لوں گا، جو بھی ملوث ہوا سخت سزا دی جائے گی۔

گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام کپیٹل ٹاک میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا تھا کہ رپورٹس لیک ہوئیں ابھی پبلک نہیں کی گئیں۔

تازہ ترین