اسپین میں کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 743 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
ہسپانوی وزارت صحت کے مطابق ملک میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 798 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسپین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس وقت اسپین میں فعال کیسز کی تعداد 83 ہزار سے زائد ہے، جن میں 7 ہزار افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
اسی طرح اسپین میں کورونا وائرس سے لڑ کر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 43 ہزار 2 سو ہے۔