• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: اوپن مارکیٹ میں چینی 90 روپے کلو ہوگئی

اسلام آباد: اوپن مارکیٹ میں چینی 90 روپے کلو ہوگئی


اسلام آباد کی اوپن مارکیٹ میں چینی 90 روپے کلو ہوگئی اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1ہزار روپے سے اوپر میں فروخت ہورہا ہے۔

مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہوا تو یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی شہریوں نے اشیاء خور و نوش کی کمی کی شکایت کی۔

یوٹیلٹی اسٹورز حکام نے اشیاء خور و نوش میں کمی کی شکایت پر کہا کہ اس کی وجہ طلب میں اضافہ ہے۔

لاک ڈاؤن سے جہاں مارکیٹیں بند ہیں تو اکثر علاقوں میں کریانہ اسٹورز پر اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سستی اشیاء کے حصول کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کا رش ہے۔

ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز عمر لودھی نے اس حوالے سے کہا کہ اشیاء خور و نوش کی کمی کی بڑی وجہ اسٹورز پر توقع سے زیادہ خریداری ہے، گزشتہ چار دن میں 2 ارب 30 کروڑ کی سیل ہوئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں کچھ تو ریلیف مل سکے۔

تازہ ترین