ایران میں کورونا وا ئرس سے مزید 133 اموات ہوگئیں جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 8 سو 72 ہوگئی۔
ایرانی وزارتِ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں ایران میں 2089 مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔
ایران میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 62 ہزار 589 ہوگئی ہے۔
ایرانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 133 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 8 سو 72 ہوگئی ہے۔