کوئٹہ میں جیل انتظامیہ نے کورونا کلیئر سرٹیفکیٹ کے بغیر قیدیوں کو جیل میں لینے سے انکار کردیا، گزشتہ روز جیل کے ایک انڈر ٹرائیل قیدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
جیل انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ پولیس پہلے قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کرائے۔ جن قیدیوں کے ٹیسٹ منفی آئیں گے انہیں جیل میں لے لیا جائے گا تاہم ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں قیدی کو اسپتالوں کے قرنطینہ میں رکھا جائے، قیدی کے صحت مند ہونے کے بعد اسے جیل میں لیا جائے گا۔