• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاؤنٹی کرکٹ سیزن 28 مئی تک شروع نہیں ہوگا، انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ

لندن ( آن لائن ) انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کاؤنٹی کرکٹ سیزن کم از کم 28 مئی تک شروع نہیں ہوگا۔ ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال کے اس دور میں کرکٹ کے کھلاڑیوں سے لے کر شائقین اور ساتھیوں تک کھیل کے ہر فرد کی فلاح و بہبود کی حفاظت کرنا، ای سی بی کی پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مردوں اور خواتین کے کھیل کے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک میچوں کا احاطہ کرتے ہوئے جون ، جولائی یا اگست میں شروع ہونے والے ایونٹس میں ممکنہ ترمیم پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کاؤنٹی چیمپئن شپ 12 اپریل کو شروع ہونا تھی تاہم عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے سبب کھیل تعطل کا شکار رہے گا۔
تازہ ترین