اسلام آباد(نمائندہ جنگ،خبرایجنسیاں) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہےکہ پاکستان کو کورونا کے باعث اقتصادی مسائل کا سامنا ہے، قرضوں کی ادائیگی میں آسانی پیدا کی جائے ، وزارت خارجہ میں کوروناوائرس اوراس کے اثرات کے تناظرمیں پیدا ہونے والی صورتحال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ترقی پذیرممالک کے عالمی قرضوں میں آسانی پیدا کرنے سے قیمتی انسانی جانوں کوبچانے اوران ملکوں کی پائیدارترقی میں مددمل سکتی ہے،ترقی پذیرممالک کوقرضوں کی ادائیگی میں سہولتیں فراہم کرنے کے لئے عالمی فورموں پرغورکیاجارہاہے، نیویارک اورجنیوامیں پاکستان کے مندوبین کواس حوالے سے کوششیں کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے اجلاس کواقوام متحدہ اورشنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اوریورپی اورسارک ممالک کے وزراء خارجہ سے ٹیلی فون پرہونے والی گفتگوکے بارے میں بھی آگاہ کیا۔