آپ آف لائن ہیں
جمعرات12؍شوال المکرم 1441ھ4؍جون2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سندھ کے نجی اسکولز بھی اپریل مئی کی فیس میں 20فیصد رعایت دینے کے پابند

سندھ کے نجی اسکولز بھی اپریل مئی کی فیس میں 20فیصد رعایت دینے کے پابند


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کے بعد اب سندھ حکومت نے بھی تمام نجی اسکولوں کو اپریل اور مئی کے لئے اپنی ٹیوشن فیس میں کم از کم 20 فیصد رعایت دینے کا گشتی مراسلہ جاری کردیا ہے جس کا مقصد کورونا وائرس لاک ڈاؤن سے متاثر والدین کو رعایت فراہم کی جاسکے۔ 

صوبائی محکمہ تعلیم کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان احکامات کے "خط اور روح" پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام نجی تعلیمی ادارے اپنے تمام طلباء کی فیس میں 20فیصد لازمی رعایت دیں گے.

 یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو وقت پر تنخواہیں ادا کی جائیں اگر مذکورہ مدت کے لئے تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی جارہی ہو تو والدین کے ساتھ عملہ بھی اپنی شکایات درج کراسکتا ہے، اس حوالے سے حکومت نے ایک سہ رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔

اہم خبریں سے مزید