کوئٹہ (صباح نیوز)کورونا وائرس حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی پر احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے ڈاکٹرز نے رہائی سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچا ئوکے لیے حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی پر احتجاج کے دوران گرفتار ڈاکٹرز نے رہائی سے انکار کردیا۔ ترجمان ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز نے رات تھانے میں گزاری ہے، جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے تھانوں میں ہی رہیں گے، حکومتی کمیٹی نے رات رابطہ کیا تھا تاہم کمیٹی کو پہلے تحقیقات کرنی چاہئے کہ ضلعی انتظامیہ نے کیوں تشدد کیا۔