• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے‘معاون خصوصی

پشاور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے پبلک ہیلتھ ریاض خان نے ضلع بونیرکی تحصیل مندنڈ اور تحصیل خدوخیل کے قرنطینہ سنٹرز کا دورہ کیا اور قرنطینہ سنٹرزمیں موجود کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو انتظامیہ کی طرف سے مہیا کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر بونیر محمد خالد کے علاؤہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ دریں اثنا ریاض خان نے متعلقہ حکام کو ھدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قرنطینہ سنٹرزمیں موجود کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو کسی قسم کی کمی ناقابل برداشت ہے اوراس مشکل گھڑی میں انکا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے۔معاون خصوصی ریاض خان نے عوام سے التماس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام احتیاط سے کام لیں اور اپنے اہل خانہ اور دیگر لوگوں کے وسیع تر مفاد میں خود کو گھروں تک محدود رکھیں۔ بونیر کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اجتماعات سے بچیں اور بلا ضرورت بازاروں کا رخ نہ کریں۔
تازہ ترین