آپ آف لائن ہیں
جمعہ8؍ جمادی الثانی 1442ھ 22؍ جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

چین نے کورونا کو شکست دے کر ووہان شہر کھول دیا


چین نے کورونا وائرس کو شکست دے کر ووہان شہر کھول دیا۔ 76 روزہ لاک ڈاؤن کا خاتمہ ہونے پر جشن بھی منایا گیا۔

لاک ڈاؤن کے خاتمے سے کورونا کا گڑھ بننے والا ووہان ایک بار پھر ہنستے بستے شہر میں تبدیل ہو گیا۔ گیارہ ہفتے سے گھروں میں بند شہریوں میں نیا جوش دکھائی دے رہا ہے۔ شہریوں نے ایشیا، یورپ اور امریکا کی کھلے دل کے ساتھ امداد کرنے کا بھی جشن منایا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین نے ویکسین کے بغیر کورونا وائرس کی وبا کو محدود کیا۔ عالمی وبا سے چین میں3331 افراد ہلاک ہوئے اور 81 ہزار سے زائد بیمار پڑے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید