• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ چند روز میں کورونا مریضوں میں اضافہ ہو سکتا ہے: سیمی جمالی


جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کراچی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریض ہمارے پاس زیادہ تعداد میں نہیں آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے اتنے مریض نہیں کہ اسپتالوں میں گنجائش سے زیادہ مریض آنے لگیں، البتہ لوگوں میں کورونا سے متعلق خوف پایا جاتا ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی سیمی جمالی نے یہ بھی کہا کہ لوگ گھروں سے غیر ضروری طور پر نہ نکلیں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

یہ بھی پڑھیئے: امریکا میں کورونا سے ایک ہی روز 2 ہزار ہلاکتیں

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 72 جبکہ اس سے ہلاکتوں کی تعداد 58 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے 467 مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں، 3 ہزار 549 افراد اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 25 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

تازہ ترین