آپ آف لائن ہیں
پیر 9؍ شوال المکرم 1441ھ یکم جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

حکومت مستحق افراد تک خود پہنچے گی، عثمان ڈار/ ثانیہ نشتر

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ مشکل گھڑی میں حکومت مستحق افراد تک خود پہنچے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے عثمان ڈار نے ملاقات کی جس کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی صورتِ حال پر گفتگو کی۔

عمران خان کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے مزید کہا کہ آئندہ چند دنوں میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹائیگر فورس کو متحرک کر دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا ٹائیگر فورس میں شامل نوجوان انتہائی مستحق اور بے روزگار مزدوروں کی نشاندہی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: ’ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن 7 لاکھ سے تجاوز کرگئی‘

اس موقع پر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ٹائیگر فورس سسٹم میں اندراج سے رہ جانے والے مزدوروں اور دیہاڑی دار افراد تک پہنچے گی۔

قومی خبریں سے مزید