ایران میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید ایک سو اکیس افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد اب ایران میں کورونا سے اموات کی تعداد چار ہزار سے بڑھ گئی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایران میں ایک ہزار نو سو ستانوے نئے کیسز سامنے آنے پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد چونسٹھ ہزار پانچ سو چھیاسی ہو گئی ہے۔
تقریباً چار ہزار متاثرہ افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ انتیس ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو گئے ہیٕں، ترجمان کے مطابق ملک میں اب تک دو لاکھ بیس ہزار نو سو پچھتر افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
دوسری طرف ایرانی صدر حسن روحانی نے معیشت میں بہتری کے لیے کم خطرے والی تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔