• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والسالManarہسپتال کے لئے طبی سامان کی امداد

تصویر والسال (آصف محمود براہٹلوی) نیشنل ہیلتھ سروس فرنٹ لائن ورکرز جو کورونا کے خلاف ٹریٹمنٹ جاری رکھے ہوئے ہیں، انہیں یونین آف مسلم آرگنائزیشن کی جانب سے اس مشکل وقت میں پندرہ لیٹر موسچرائزنگ کریم اور آٹھ سو پلاسٹک اور طبی عملہ کا لباس NHS والسل مینر Manarہسپتال ٹرسٹ کو دیئے گئے۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کونسلر محمد عارف نے کہا کہ کمیونٹی کی جانب سے فرنٹ لائن اسٹاف کو کریم دی گئی ہے۔ بار بار ہاتھ دھونے اور 24گھنٹے ماسک پہننے پرا سکن جلد خشک ہو جاتی ہے اس مشکل وقت میں اسٹاف کیلئے بار بار باہر جاکر خریداری مشکل ہے۔ والسل ٹریول سٹار یورپین کے مالک حسن فضل نے یہ سامان ڈونیٹ کیا، ان کی کمپنی نے یورپ سے امپورٹ کیا تھا۔ NHSوالسل مینر Manarہسپتال ٹرسٹ کی ڈائریکٹر جورجی ویسلی نے اس امداد کازبردست الفاظ میں خیرمقدم کیا کہ اس مشکل وقت میں ہم سب نے مل کر کورونا کے خلاف اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نےیونین آف مسلم آرگنائزیشن UMOکے اس جذبہ کوبہت سراہا ہے۔
تازہ ترین