• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن میں میسی کا بیٹے کے ساتھ ورک آؤٹ

بیونس آئرس (جنگ نیوز)دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے تاہم کھلاڑی اور ایتھلیٹس خود کو فٹ رکھنے کے لیے گھروں میں ہی ورک آئوٹ کرتے نظر آتے ہیں۔ ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی بھی لاک ڈاؤن کے باعث اپنا وقت گھر میں بیوی بچے کے ساتھ گزار رہے ہیں۔میسی کی بیگم نے اپنے دو سالہ بیٹے سیرو کی میسی کے ساتھ ورک آئوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے جس میں سیرو اپنے ڈیڈی کے ساتھ ایب کرنچز کرتے نظر آرہے ہیں۔ ننھے سیرو کی ورک آئوٹ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین