• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے چار لڑکیوں سمیت 5 افراد اغواء

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں سے چار لڑکیوں سمیت 5 افراد کواغواءکرلیاگیا۔تھانہ پیرودھائی کو مشتاق احمد نے بتایا کہ اس کی17 سالہ بیٹی (ح) کو علی رضا اغوا کر کے لے گیا ۔تھانہ ویسٹریج کو یاسر محمود نے بتایا کہ اس کی بیوی (ع) کو کسی نے اغوا کر لیا ،مدعی کو یقین ہے کہ اس بیوی کواسحاق ،ہارون، ابوبکر اور انکے والدنے اغوا کیا۔تھانہ صدربیرونی کو نجمہ بی بی نے بتایا کہ اس کی بچی (ر)بیگم عمر 16سال کوعدنان اپنے بھائی فیصل اور بھتیجے آصف کی مدد سے زبردستی لے گیا ،گھر میں صندوق کے تالے ٹوٹے ہو ئے تھے جس میں سے 2سیٹ طلائی زیورات اور ایک لاکھ روپے نقدی بھی لے گئے ۔تھانہ شہزاد ٹا ئون کے علا قے چٹھہ بختا ور کے محمد خان نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ مدعی کا بہنوئی نازہ خان اپنی ٹیکسی لے کر مزدوری کے لیے گیا تھا مگر وہ واپس نہ آیا۔ تھا نہ کھنہ کے علا قے سو ہان کے قادر خان نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ مدعی کی 15 سالہ بیٹی (ر) کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ۔مدعی کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی گھر سے سودا لینے کے لیے گئی مگر واپس نہ آئی ۔
تازہ ترین