• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبعلم کی اچانک موت کی انکوائری درخواست پرسیکرٹری دفاع ودیگر کو نوٹس

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پی اے ایف کالج لوئر ٹوپہ میں طالب علم کی اچانک موت کی انکوائری کیلئے درخواست پر سیکرٹری دفاع ، پی اے ایف کالج لوئر ٹوپہ کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز اور پرنسپل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔ شہری محمد احمدخان کی طرف سے اپنے بیٹے احتشام اکبر کی اچانک وفات پر انکوائری کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار لت کو بتایا کہ متعلقہ حکام کو انکوائری کیلئے درخواستیں دیں مگر کوئی جواب نہیں ملا جبکہ عدالت سے استدعا کی کہ طالب علم کی وفات کی وجہ جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری تشکیل دیا جائے، اگر انکوائری پہلے سے کی جا چکی ہے تو اس کی مصدقہ نقل فراہم کی جائے، جاں بحق طالب علم کے والد نے استدعا کی کہ پرنسپل پی اے ایف کالج لوئر ٹوپہ کو بیٹے کے زیر استعمال اشیاءفراہم کرنے کی ہدایت کی جائے، تمام فریقین کو ہدایت کی جائے کہ وہ بیٹے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم کریں جبکہ 16 اور 17جون 2019 کو بیٹے کی وفات سے قبل کالج میں سرگرمیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کی جائے، ابتدائی دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
تازہ ترین