• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 سماج دشمن گرفتار، اسلحہ، پتنگیں اور آتش بازی برآمد

اسلام آ باد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر ) جڑواں شہروں سے50 سماج دشمن گرفتار کر لئے گئے۔ وفا قی پولیس نے منشیات فروشوں اور جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں پا نچ منشیات فروشوں سمیت 16ملزمان کو گرفتار کرکے شراب ، چرس، گن پوائنٹ پر چھینے گئے مو با ئل فون ، دائو پر لگی ہو ئی نقدی ، آ لا ت قما ر بازی، پتنگیں ، ڈوریں اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔راولپنڈی پولیس نے بھی 17ملزموں کوگرفتار کرکے 980گرام چرس،80لٹر شراب،6پستول،ایک رپیٹر برآمدکرکے مقدمات درج کر لیے ۔ پولیس نےپتنگ بازوں اورپتنگ فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈائون میں 10ملزموں کو گرفتار کرکے 2600سے زیادہ پتنگیں اور 57ڈوریں برآمد کرلیں۔ بنی، جاتلی اور مری پولیس نے 4منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے،4 کلو730گرام چرس برآمدکرلی ۔ تھانہ گولڑہ پولیس نے حمزہ نامی شخص کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی آتش بازی کا سامان ،پتنگیں اور دھاتی ڈور قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے اسلحہ کی نوک پر سٹریٹ کرائم میں دو موٹر سائیکل سواروں کو رنگے ہاتھوں گرفتا کر لیا۔
تازہ ترین