• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آباد کو اٹلی میں تبدیل کیا جارہاہے،سراج الحق یوسفزئی

پشاور(نیوزڈیسک)سراج الحق یوسفزئی سابق صدر حیات آباد ریذیڈنٹس سوسائٹی حیات آباد پشاور نے حیات آباد کے عوام سے اپیل کی ہے کہ جاگو ورنہ صوبائی حکومت حیات آباد ٹائون پشاور کو اٹلی میں تبدیل کر رہی ہے جہاں لاشوں کو اٹھانے کے لئے کوئی نہیں ملے گا ۔ یک نہ شد تین شد، حیات آباد میں ایک قرنطینہ سینٹر کارڈ ک ہسپتال نزد KMسکول فیز نمبر5 کے بعد دوسرا فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آفس نزد RMIہسپتال فیز نمبر5 اور تیسرا گرلز ڈگری کالج نزد حاجی کیمپ حیات آباد فیز نمبر7 بنائے گئے جہاں ملک بھر سے کورونا وائرس کے مریض زائرین کو یہاں منتقل کیا جارہا ہے ۔صوبائی حکومت اپنے ہاتھوں سے حیات آباد کے باشندوں کو قتل کررہی ہے ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ حیات آباد کو پیرا شوٹ MPA ملا ہے جو الیکشن کے لئے کرایہ کا گھر لے کر الیکشن جیتنے کے بعد خالی کر کے اپنے آبائی گائوں جھگڑا منتقل ہوگئے۔ وہی تیمور جھگڑا اب حیات آباد کے عوام کوووٹ کے بدلے انعام میں موت دے رہا ہے ۔تیمور جھگڑا وزیر صحت ڈالر کی امداد کے حیات آباد کے لئے عوام قربانی کا بکرا بنارہاہے۔حیات آباد میں رہنے والے تمام وکلاء برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ ایک پلیٹ فارم سے عدالت عالیہ میں ان تینوں سینٹروں کو چیلنج کریں تاکہ سینٹر بند کئے جائیں حیات آباد کے تمام سول سوسائٹی ، سیاسی پارٹیوں کے صدور اور علماء حیات آباد صوبائی حکومت کے اس احمقانہ فیصلے کے خلاف نکل آئے اور حیات آباد کے عوام کو موت کو آغوش سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
تازہ ترین