• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنیتا مارشل نے اپنے خاص لمحات کی تصاویر شیئر کردیں

معروف اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی زندگی کے کچھ خاص اور یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کردیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل آج اپنی سالگرہ منارہی ہیں اِس موقع پر سنیتا مارشل نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے اپنی پہلی سالگرہ سے لے کر اب تک کے اپنے زندگی کے خاص اور یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کیں۔


سنیتا مارشل کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں اُن کی پہلی، دوسری، تیسری، چوتھی اور چھٹی سالگرہ کی تصاویر، کالج، شادی اور فیملی کی تصاویر شامل ہیں۔

اداکارہ و ماڈل نے اپنی اِس پوسٹ کو ایک طویل کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ’آج میری سالگرہ ہے اور اِس موقع پر میں کچھ تصاویر آپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہوں تو آئیے ایک بار ماضی میں چلتے ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’پہلا کولاج اُس وقت کا ہے جب میں نے اپنی پہلی، دوسری، تیسری ، چوتھی اور چھٹی سالگرہ منائی تھی۔‘

اس کے بعد سنیتا مارشل نے اپنی وہ تصویر  شیئر کی جب 2000 میں  انہوں نے  ٹی وی کے لیے پہلے اشتہار میں کام کیا تھا۔‘

اداکارہ و ماڈل نے اپنی وہ تصویر بھی شیئر کی جب انہوں نے اداکاری میں پہلا قدم رکھا تھا۔‘

اُنہوں نے اپنے شوہر حسن احمد کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں 2003 میں اِن سے ملی تھی اور پھر مجھے اِن سے محبت ہوگئی تھی۔‘

سنیتا مارشل نے لکھا کہ ’2008 میں میری اور حسن احمد کی شادی ہوئی، 2011 میں ہمارےبیٹے کی پیدائش ہوئی اور 2013 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔‘

اداکارہ وماڈل نے لکھا کہ ’اور یہ بات 2020 کی ہے کہ جب پوری دُنیا کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی زد میں ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’آپ سب کی سلامتی اور تندرستی کے لیے دُعاگو ہوں اور  اگلے سال اپنے پیاروں کے ساتھ سالگرہ منانے کی اُمید کرتی ہوں۔‘

تازہ ترین