ایران میں آج بھی 117 افراد مہلک کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے ۔
ترجمان ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹوں کے دوران 117 اموات ہونے کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 4 ہزار 110 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک روز میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 634 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایران میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 66 ہزار 220 ہوگئی ہے۔