مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے احسن اقبال کو رہائی پر مبارک باد دی۔
ملاقات میں کوروناوائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کے دوران کہا کہ یہ وقت تمام سیاسی جماعتوں کے متحد ہونے کا ہے، پاکستان اس وقت انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ کوروناوائرس کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔