• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری


جنگ جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ 

سیاسی رہنماؤں، وکلاء، صحافی، تاجر برادری سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے سپرہم کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیب کے غیرقانونی اقدامات کا نوٹس لیں۔ ڈاکٹر ایس ایم ظفر نے بھی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کی۔

چیئرمین ہیومن رائٹس سوسائٹی پاکستان ڈاکٹر ایس ایم ظفر نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ اراضی کیس میں طویل حراست بلاجواز ہے اور انسانی وقارکی خلاف ورزی ہے۔ ڈاکٹر ایس ایم ظفر نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن اور ان کے والد خود کامیاب صحافت کی ایک تاریخ ہیں۔ میر شکیل الرحمٰن اور ان کے والد نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں بھی صحافیوں اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیا کے 6 ارب روپے کے واجبات فوری ادا کرے۔ واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کے معاشی حالات بہت برے ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میر شکیل الرحمٰن کو رہا نہ کیا گیا تو تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر بھی احتجاج کریں گے۔ سینئر صحافی ازھر منیر نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

کوئٹہ میں جنگ اور جیو کے کارکنوں کا ایڈیٹر انچیف کی گرفتاری کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ تیسرے روز بھی جاری رہا۔ شرکاء نے ایڈیٹرانچیف میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکمران انتقامی کارروائیوں سے حق اور سچ کی آواز کو دبا نہیں سکتے۔

پشاور میں جنگ اور جیو کے کارکنوں کا ایڈیٹرانچیف کی گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ چوتھے روز بھی جاری رہا۔ اس موقع پر اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت میڈیا دشمن پالیسوں پرعمل پیرا ہے میرشکیل الرحمٰن کو فوری رہا کیا جائے۔

ملتان میں جنگ آفس کے باہر احتجاجی کیمپ میں صحافیوں اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ صدر تاجر اتحاد چودھری محمد حنیف نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے حکومت کے یوٹرن پر تنقید کے باعث میر شکیل الرحمٰن کو گرفتار کیا گیا۔ اس موقع پر کیمپ کے شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھا جس پر آزادی صحافت کے حق میں نعرے درج تھے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ گرفتاری تمام مروجہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن عمران صاحب کی ضد، آمرانہ اور چھوٹی ذہنیت کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ ‎میر شکیل الرحمٰن پرجھوٹا اور مضحکہ خیز کیس بنانے کی ناکام کوششش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین