• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 4462 ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 4462 ہوگئی


پاکستان میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 140 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 462 ہو گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ یعنی 2 ہزار 2 سو 14 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 سو 28 ہو گئی ہے، خیبر پختونخوا میں 560، گلگت بلتستان میں 213 اور بلوچستان میں اب تک کورونا کے 212 مریض سامنے آئے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 102 اور آزاد کشمیر میں 33 ہے۔

ملک بھر میں اب تک کورونا کے 44 ہزار 8 سو 96 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

 پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 733 ٹیسٹ کیے گئے، یعنی پاکستان میں ہر 10 افراد کے ٹیسٹ کے دوران کورونا کا ایک مریض سامنے آ رہا ہے۔

بھارت میں یہ تناسب چھبیس ٹیسٹ پر ایک مریض کا ہے، یعنی وہاں ہر 26 ٹیسٹس کے بعد کورونا کا ایک مریض سامنے آتا ہے۔

تازہ ترین