• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک پر کام سست ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، عاصم سلیم باجوہ

سی پیک پر کام سست ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، عاصم سلیم باجوہ


چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ منصوبے پر کام سست ہونے سے متعلق افواہیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ 

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سی پیک سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

چیئرمین سی پیک کا کہنا تھا کہ درحقیقت سی پیک پر تیزی سے کام جاری ہے، اور سی پیک کے فیز ٹو پر کام شروع ہونے والا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیز ٹو میں چین اور پاکستان کے نجی شعبے حصہ لے رہے ہیں۔

جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے مزید بتایا کہ اس مرحلے میں صنعت، زراعت، خوراک اور سیکیورٹی کے شعبوں پر توجہ دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو میں سائنس و ٹیکنالوجی اور سیاحت پر بھی کام ہوگا۔ 

تازہ ترین