• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب کا مہدی شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سید مہدی شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مہدی شاہ کی مغفرت اور انکے درجات کی بلندی کے لئے دعاگو ہیں۔ مہدی شاہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی تھے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور مہدی شاہ کے تمام اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ انتقال کرگئے تھے، وہ منیجنگ ڈائریکٹر سائٹ کے عہدے پر تعینات تھے اور حال ہی میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے تھے۔

تازہ ترین