• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر اور احتیاطی تدابیر کے تحت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے بھی فیس ماسک پہن لیا، جب کہ حال ہی میں امریکی صدر خود اس کو استعمال کرنے کی مخالفت کر چکے ہیں۔

میلانیا ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصویر شیئرکی گئی جس میں انہوں نے ماسک پہن رکھا ہے اور ساتھ ہی لوگوں سے احتیاطی تدابیر کے طور پر ماسک پہننے کا بھی کہا ہے۔

گزشتہ جمعے کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ فیس ماسک نہیں پہنیں گے کیونکہ یہ صرف ایک تجویز ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کے باعث صدر ڈونلڈ ٹرمپ زیادہ تر وائٹ ہاؤس میں ہی رہتے ہیں۔ جبکہ ان سے ملنے والوں کا حکام پہلے ٹیسٹ بھی کرتے ہیں۔

تازہ ترین