• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ یوسف گوٹھ میں جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے 2 افراد زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ یوسف گوٹھ میں جھگڑے میں چھریوں کے وار سے 2افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات ّکے مطابق سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ یوسف گوٹھ کے قریب ذاتی لڑائی جھگڑے میں چھریوں کے وار سے دو افراد کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پران کی شناخت 55 سالہ محمد خان اور 17 سالہ حکمت اللہ کے نام سے ہوئی ،پولیس نے بتایا ہے کہ کسی بات پر تلخ کلامی کے بعد واقعہ پیش آیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

تازہ ترین