• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان کا علاقہ 21 دن سیل رہنے کے بعد کھول دیا گیا

مردان(آئی این پی ) خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے مردان کے علاقے منگاہ کو 21 روز تک سیل رکھنے کے بعد کھول دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مردان کے مطابق 18 مارچ کو کورونا سے پاکستان میں پہلی ہلاکت منگاہ میں ہوئی تھی جس کے بعد
19 اپریل کو پورا علاقہ سیل کردیا گیا تھا، اب علاقے کو کھولا گیا ہے تاہم منگاہ کے دو محلے فی الحال سیل رہیں گے، ان میں متوفی اور اس کے دوست کا محلہ شامل ہے اور دونوں محلوں میں مقررہ طریقہ کار کے مطابق انٹری ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ منگاہ میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کا لاک ڈائون جاری رہے گا۔
تازہ ترین