• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان ، امریکی فوجی اڈے پرراکٹ حملہ ،داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

اسلام آباد،کابل(نمائندہ جنگ ، شنہوا) افغانستان میں قائم امریکہ کے ایک فوجی اڈے پر داعش کے شدت پسندوں نے راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ بگرام ایئر بیس پر جمعرات کو پانچ راکٹ فائر کیے گئے۔افغانستان میں موجود نیٹو مشن کا کہنا ہے کہ حملے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔نیٹو اتحاد کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بگرام ایئر بیس پر راکٹ حملے کی تصدیق کی گئی ہے۔
تازہ ترین