چاغی(آئی این پی)ایران سے مزید 139 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچ گئے کو۔رونا وائرس کے پیش نظر سکریننگ کے بعد قرنطینہ منتقل کردیا گیا لیویز ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر محنت مزدوری اور روزگار کی تلاش میں جانے والے 118 پاکستانی باشندوں کو ایرانی حکام نے راہداری گیٹ سے ڈی پورٹ کردیا جنھیں لیویز فورس نے تحویل میں لیکر سکریننگ کے بعد قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا جبکہ پاسپورٹ گیٹ سے بھی 21 پاکستانی ایران سے تفتان بارڈر پہنچ گئے انھیں بھی اسکریننگ کے بعد قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا دوسری جانب پاک ایران دوستانہ گیٹ زیرو پوائنٹ، ٹرانزٹ گیٹ بدستور بند ہے تفتان، نوکنڈی، چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین میں 16 ویں روز بھی لاک ڈاون برقرار رہا میڈیکل اسٹورز، سبزی کی دوکانیں کھلی رہی ۔